عمران خان نے فاٹا کے خیبر پختونخواہ کے انضمام کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

عمران خان نے فاٹا کے خیبر پختونخواہ کے انضمام کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی


اسلام آباد :فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے معاملے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی‘ درخواست میں کہا گیا کہ صدر مملکت کو فاٹا میں امن اور گورننس کے لئے قانون سازی کا اختیار ہے‘ صدر مملکت نے فاٹا اصلاحات پیکج کا اعلان کیا‘ خیبرپختونخوا حکومت نے تمام آئینی ذمہ داریوں کو پورا کیا‘ کے پی کے کی صوبائی حکومت فاٹا کے انضمام پر رضامند ہے‘ عدالت فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا حکم دے۔

خیبرپختونخوا میں فاٹا کے انضمام کے معاملے پر عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عمران خان نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آئین تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دیتا ہے صدر مملکت کوفاٹا میں امن اور گورننس کیلئے قانون سازی کا اختیار ہے صدر مملکت نے فاٹا اصلاحات کے پیکج کا اعلان کیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے تمام آئینی ذمہ داریوں کو پورا کیا صوبائی حکومت فاٹا کے انضمام پر رضامند ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں صدر مملکت‘ وزارت قانون‘ سیفران اور فاٹا سیکرٹریٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔