بدسلوکی کرنے والا ملزم بھارتی ایئرہوسٹس کے پا وں پڑگیا

 بدسلوکی کرنے والا ملزم بھارتی ایئرہوسٹس کے پا وں پڑگیا

حیدرآباد: بھارتی ایئرہوسٹس نے بدسلوکی کرنے والے مسافرسے پاوں پکڑ  کر معافی منگوا  لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست حیدرآباد کے راجیو گاندھی ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں انڈیگو ایئرلائن کی فضائی میزبان کے ساتھ  2 مسافروں کو بدتمیزی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ایئرہوسٹس نے پولیس کو نشے میں دھت مسافروں کی جانب سے بدسلوکی کی شکایت کی جس پر پولیس نے ملزمان کو پکڑلیا اور انہیں ایئرپورٹ پر قائم پولیس چوکی لے جایا گیا۔ راستے میں ملزمان نے ایئرہوسٹس سے معافی مانگتے ہوئے مقدمہ درج نہ کرانے کی منت سماجت کی تاہم ابتدائی طورپر خاتون نے ملزمان کے معذرت خوانہ رویے کو نظرانداز کردیا۔

پولیس روم میں ایک ملزم نے مذکورہ ایئرہوسٹس کے سامنے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی اور اپنے کیے پر شرمندگی اور پشیمانی کا اظہار کیا تاہم خاتون نے اسے غیر مشروط طور پر معاف نہ کیا اور سب کے سامنے جھک کرپا ئوں پکڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جس پر ملزم نے سر جھکا کر خاتون کے پا ئوں پکڑے اور معافی طلب کی۔

پا وں پکڑنے پر ایئرہوسٹس نے ملزمان کو معاف کردیا۔پولیس نے بھارت اور کلیان نامی ملزمان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا اور انہیں انتباہ کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی

مصنف کے بارے میں