سعودی سکالر خاتون کو امریکا سے سرٹیفکیٹ

سعودی سکالر خاتون کو امریکا سے سرٹیفکیٹ

جدہ: کنگ سعود ہیلتھ سائنس یونیورسٹی جدہ کی لیکچرار اور پی ایچ ڈی کی طالبہ اسرا عبداللہ ملی کو ایڈز کے علاج میں معاون پروٹین دریافت کرنے پر امریکا نے سرٹیفکیٹ دیا ہے۔

سکالر خاتون نے آر اے کے آئی پروٹین پر ریسرچ کی تھی اور تحقیق کرکے ثابت کیا کہ یہ ایڈز وائرس کو ختم کرنے میں موثر ہے۔ جس پر انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کردی گئی۔ اسرا  کا کہناہے کہ وہ اپنی اس کامیابی کو وطن عزیز کے قائد اعلیٰ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اپنے اہل خانہ کے نام کرتی ہیں، جن کے تعاون کی بدولت ہی وہ امریکا میں تعلیم مکمل کرسکیں۔

مصنف کے بارے میں