توہین برداشت نہیں کی جائے گی، محمد بن سلمان کو ہٹانے کا مطلب سرخ لکیر ہے:سعودی وزیرخارجہ

توہین برداشت نہیں کی جائے گی، محمد بن سلمان کو ہٹانے کا مطلب سرخ لکیر ہے:سعودی وزیرخارجہ
کیپشن: تصویر بشکری تہران ٹائمز

ریاض:سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ خادم الحرمین یا ولی عہد کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ محمد بن سلمان کو ہٹانے کا مطلب سرخ لکیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے واضح کردیاجمال خاشقجی کا قتل انٹیلی جنس کی بددیانت کارروائی تھی۔تحقیقات جاری ہیں ،مجرموں کو سزا ضرور ملے گی۔

عادل الجبیر نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد جمال خاشقجی کے قتل میں ہر گز ملوث نہیںاور اب سعودی بادشاہت یا ولی عہد کے حوالے سے مزید توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی شاہ اور ولی عہد کی نمائندگی ملک کا ہر شہری کرتا ہے لہٰذا محمد بن سلمان کو ہٹانے کا مطالبہ سرخ لکیر ثابت ہوگا۔


سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کا قتل انٹیلی جنس ایجنسی کی بددیانتی پر مبنی کارروائی ہے تاہم قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور مجرموں کو سزا ضرور ملے گی۔


خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی تفتیشی ادارے سی آئی اے رپورٹ کی سخت الفاظ میں تردید کر چکے ہیں۔