قومی ویمن بیڈمنٹن چیمپئن ماحور شہزاد نے پاکستان کی عالمی رینکنگ میں تنزلی کی وجہ بتادی

قومی ویمن بیڈمنٹن چیمپئن ماحور شہزاد نے پاکستان کی عالمی رینکنگ میں تنزلی کی وجہ بتادی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا اکاؤنٹ PBF Pakistan Badminton Federation

لاہور: قومی ویمن بیڈمنٹن چیمپئن ماحور شہزاد نے پاکستان کی عالمی رینکنگ میں تنزلی کی وجہ بتادی ہے۔ان کا کہناہے کہ پاکستان میں نہ تو اکیڈمیاں ہیں اور نہ ہی کوالیفائیڈ کوچز، ٹریننگ کرنے کیلئے عالمی معیار کے بیڈمنٹن کورٹس بھی میسر نہیں ہیں ۔اگر بھارت سے مقابلہ کرنا ہے تو سہولیات بھی فراہم کی جائیں ۔

 بیڈمنٹن کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان 192 نمبر پر کیسے پہنچا ،،،؟؟
وجہ کچھ اور نہیں ارباب اختیار کی ناقص پالیسیاں ہیں، قومی چیمپئن ماحور شہزاد کہتی ہیں کہ رینکنگ کیسے بہتر ہوگی جب ملک میں عالمی معیار کی اکیڈمیاں اورکوالیفائیڈ کوچز ہی نہیں ہونگے،
پاکستان کا نام روشن اور رینکنگ بہتر کرنے کیلئے ،نمبر ون کھلاڑی پرائیویٹ کلبز میں روزانہ 7 گھنٹے ٹریننگ کرتی ہیں۔نیپال میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیتنے والی چیمپئن کھلاڑی کامن ویلتھ ، ایشین گیمز اور سیف گیمز سمیت کئی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔
ماحور شہزاد ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جوذاتی خرچ پر انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرتی ہیں لیکن میڈل پاکستان کیلئے جیتنا چاہتی ہیں،، انکا مقصد اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔