سعودی عرب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

سعودی عرب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
کیپشن: فوٹو سوشل Picasa

ریاض: سعودی عرب میں  اس جمعرات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے ،

تفصیلات کے مطابق  سعودی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات سے شروع ہونے والی 4روزہ بارش سے سعودی عرب کے 12علاقے متاثر ہونگے۔

محکمہ موسمیات نے یہ توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی اور موسلا دھار بھی۔ اتوار کو شدید بارش کا امکان ہے۔ قصیم میں شدید بارش جمعہ کو ہوگی۔

موسلا دھار جمعرات سے شروع ہوجائیگی۔ الشرقیہ میں پہلے درمیانے درجے اور پھر موسلا دھار بارش جبکہ جمعہ کو شدید بارش ہوگی۔ الشرقیہ میں جمعرات کو درمیانے درجے کی بارش کا آغاز ہوگا،پھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگا اور اتوار تک یہ بارش شدت اختیار کر جائیگی۔

مکہ مکرمہ میں جمعرات کو شام کے وقت درمیانے درجے کی بارش موسلا دھار میں تبدیل ہوجائیگی۔ مدینہ منورہ میں شروعات درمیانے درجے کی بارش سے ہوگی اور پھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوجائیگا۔ عسیر میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے ۔