الیکشن ٹریبونل نے این اے 272 کے مسترد شدہ ووٹوں کے بارے میں اہم حکم جاری کردیا

 الیکشن ٹریبونل نے این اے 272 کے مسترد شدہ ووٹوں کے بارے میں اہم حکم جاری کردیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ اے پی پی

کراچی : الیکشن ٹریبونل نے این اے 272 میں مسترد شدہ پوسٹل بیلٹ پیپرز کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج عبداللہ بلوچ نے نواب ثنااللہ زہری کےخلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پرفیصلہ سنایا، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے انتخابی نتائج کوچیلنج الیکشن ٹربیونل میں کیاتھا،الیکشن ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مستردشدہ پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی دوبارہ 29 نومبرکوکرائی جائے،ٹربیونل نے انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست کی سماعت یکم دسمبرتک ملتوی کردی۔