اداکارہ ایمن اور منیب بٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اداکارہ ایمن اور منیب بٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
کیپشن: تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ ایمن خان کی اداکار و ماڈل منیب بٹ سے شادی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے بعد پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا سیزن چل پڑا ہے اور ایمن خان نے بھی شادی کر لی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

d2b6b84ec7aa21479e3bdbd580f87702


پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان نے اپنے ساتھی اداکار منیب بٹ سے شادی کر لی ہے اور نکاح کی تقریب گزشتہ روز ہوئی۔ دولہا اور دلہن رویتی لباس میں انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں۔

193673354fbec7079a4582a3d6b1b066

ایمن خان نے نکاح کی تقریب میں گولڈن رنگ کا انتہائی خوبصورت لباس پہنا جو کہ ارم خان کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا جبکہ دولہا راجہ نے بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ میچنگ کرتے ہوئے گولڈن ٹچ والی شیر وانی زیب تن کی۔

دونوں کی جانب سے شادی کا اعلان انسٹاگرام پر کیا گیا اور تصاویر کی گئیں جس پر ان کے مداح انہیں خوب سراہ رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔