ملائیشیا کا دورہ کرنے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں، مہاتیر محمد

ملائیشیا کا دورہ کرنے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں، مہاتیر محمد
کیپشن: image by facebook

کوالالمپور :وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیا کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے,ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران کا ملائیشیا کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا وفد کے ہمراہ دورہ سود مند ثابت ہوگا۔

وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد نے کہا کہ امید ہے دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دے گا ، خیال رہے وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، وزیر اعظم کو ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد نے رخصت کیا اور انہیں واپسی پر بھی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں وزرائےاعظم نے دوطرفہ ،علاقائی،بین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا، ملائیشیا نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کامیاب کوششوں کو سراہا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مہاتیر محمد کو آگاہ کیا۔