نواز شریف کی طبیعت بہتر ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں، ذاتی معالج

نواز شریف کی طبیعت بہتر ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں، ذاتی معالج
کیپشن: نواز شریف کی صحت راتوں رات ٹھیک نہیں ہو سکتی، ذاتی معالج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت تاحال ناساز ہے ان کی طبیعت کی بہتری میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو دیے گئے اسٹیرائیڈز کے سائیڈ ایفیکٹس بہت زیادہ ہیں۔

نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ میاں صاحب کو دیئے جانے والے اسٹیرائیڈز کو کم کر کے مکمل روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی اور صحت کی بحالی میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔