عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات ، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر تبادلہ خیال

عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات ، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر تبادلہ خیال
Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن میں زیر سماعت پارٹی فنڈنگ کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  ملک میں معاشی عدم استحکام کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے  گا۔ رول آف لا ء پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور نہ کرپٹ مافیا کو رعایت ملے گی۔

ملاقات کے بعد بابر اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف پر فارن فنڈنگ نہیں، ممنوعہ فنڈنگ کا جھوٹا الزام ہے۔ پی ٹی آئی کے سارے اکاؤنٹس آڈٹ شدہ ہیں۔ ممنوعہ فنڈنگ کا واویلا کرنے والے بے نامی اکاؤنٹس اور منی لانڈنرنگ کا حساب دیں۔

ادھر ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو کور کمیٹی اجلاس بلا لیا ہے۔ تمام کور کمیٹی ممبران کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

کور کمیٹی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ گزشتہ کور کمیٹی اجلاس میں بنائی گئی کمیٹیاں ابتدائی رپورٹ پیش کریں گی۔ کور کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن بیانیہ کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔