اسٹٰیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹٰیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 13.25 فیصد پر ہی برقرار رکھا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر نےآئندہ دوماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ  شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور شرع سود 13.25 فیصد پر ہی برقرار رہے گی۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق بنیادی شرح سود مستحکم رکھی گئی ہے۔ بین الاقوامی ادائیگیوں کا زور کم ہوا ہے اور جاری کھاتوں (کرنٹ اکاؤنٹ ) میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے دوران  ترقی کی شرح 3.5  فیصد رہنے کا امکان  ہے۔ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73.5  فیصد کمی ہوئی ہے۔