نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ انتقال کرگئیں

Nawaz Sharif and Shahbaz Sharif\'s mother passed away
کیپشن: فوٹو/فائل

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی والدہ انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا انتقال لندن میں ہوا۔

لیگی رہنما عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بیگم شمیم اختر کے انتقال کی خبر دی ۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں جبکہ میاں شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں جبکہ مریم نواز شریف پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں مصروف ہیں۔

 میاں نواز شریف کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کی تدفین جاتی عمرہ میں ہوگی جبکہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے بھی اپنی دادی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔