آرمی چیف کا شریف بردارن کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت  

  آرمی چیف کا شریف بردارن کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت  
فائل فوٹو

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور رنج و غم کا اظہار کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر دلی تعزیت کی اور ان کے بلند درجات کیلئے بھی دعا کی۔  پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے۔ 

  آرمی چیف کا شریف بردارن کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت  

دوسری جانب لندن میں موجود شریف خاندان کے افراد نے بیگم شمیم اختر کی میت کو وطن واپس لانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ 

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئی ہیں۔ شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز اس وقت لاہور کی جیل میں ہیں اور پنجاب کی حکومت کی جانب سے بھی ان کی پیرول پر رہائی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔