پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 25 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 25 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر کم منافع کے باعث 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ 
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 25 نومبر بروز جمعرات ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت 17 نومبر کی ڈیڈلائن تک ہمارے مطالبات پورے کرنے میں ناکام رہی اس لئے 25 نومبر کو ناصرف ملک بھر میں بلکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی پیٹرولم پمپس بند رہیں گے۔ 
ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ہڑتال غیر معینہ مدت کیلئے جاری رہ سکتی ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے تین ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
اس سے قبل 5 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا مگر حکومتی ٹیم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر شرح منافع میں 6 فیصد اضافہ کرنے پر رضامندی کا اظہار کئے جانے کے بعد اس اعلان کو واپس لے لیا گیا تھا۔