تیسرے ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو شکست، پاکستان نے سیریز وائٹ واش کر دی

تیسرے ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو شکست، پاکستان نے سیریز وائٹ واش کر دی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگال ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز وائٹ واش کر دی ہے۔ 
شیربنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ محمد نعیم 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ شمیم حسین 22، عفیف حسین 20، نجم الحسین شنتو 5، محمود اللہ 13 اور نورالحسن 4 رنز بنا سکے۔ 
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 15 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور عثمان قادر نے 4 اوورز میں 35 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
قومی ٹیم نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ناصرف میچ میں فتح حاصل کی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی وائٹ واش کر دی۔ پاکستان کی جانب سے حیدر علی 45 رنز کیساتھ نمایاں رہے بلکہ محمد رضوان 40، بابراعظم 19 اور سرفراز احمد 6 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ 
واضح رہے کہ میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، سرفراز احمد، خوشدل شاہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔ 
بنگلہ دیش کی قیادت محمود اللہ نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نعیم، شمیم حسین، نجم الحسین شنتو، عفیف حسین، نور الحسن، مہدی حسن، امین الاسلام، تسکین احمد، شاہد الاسلام اور نسوم احمد شامل تھے۔