اسموگ سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان اِ ن ایکشن 

Lahore Smog,PM Imran Khan,CM Punjab,Schools Vocation

اسلام آباد:وزیراعظم  نے اسموگ پر پالیسی تیار کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا آئندہ ہفتوںبڑے شہروں کیلئے کلین ائیر پالیسی مرتب کی جائے گی ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اسموگ سے نمٹنےکے لئے اہم اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دسمبر میں پنجاب، خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اسموگ زیادہ ہوگی،  اسلام آباد، راولپنڈی سمیت درجنوں شہر اسموگ سے متاثر ہوں گے۔

وزیراعظم نے بریفنگ کے بعد متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ آئندہ ہفتے بڑے شہروں کیلئے کلین ایئرپالیسی مرتب کی جائے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور شہر کے تمام نجی و سرکاری سکولوں میں ہفتہ وار 3 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کو سموگ سے بچانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اُٹھائے جائینگے ۔