بے اعتمادی غلامی سے بدتر، ایٹمی ملک کبھی بھی غلام نہیں ہوتا: احسن اقبال

بے اعتمادی غلامی سے بدتر، ایٹمی ملک کبھی بھی غلام نہیں ہوتا: احسن اقبال

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاحسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو اسلامی اصولوں کے مطابق چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں اور اگلے 25 سال کے سفر کو ایک صحیح راہ پر گامزن کریں گے، نوجوانوں کی صحیح تربیت ہماری اولین کوشش ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا بہترین بیچ سے پھل حاصل کرنے کے لیے زمین پر پہلے ہل چلانا پڑتا ہے، سیاسی اور معاشی استحکام سے ہی ملک میں ترقی ہو سکتی ہے، باہر سے پڑھ کر میں پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتا تھا، ملائیشیا کا ویژن دیکھ کر پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا تھا، نوجوانوں کی صحیح تربیت ہماری اولین کوشش ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ 2018ءمیں ہم سونامی کا شکار ہو گئے اور سی پیک کے منصوبے کو بھی بدترین تنقید کا نشانہ بنا کر بند کر دیا گیا جس کے باعث پاکستان ایک بار پھر نیچے آ گرا، گزشتہ 25 برس میں اگر ہم چار قدم آگے گئے تو 6قدم ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا لیکن اب اگلے 25سال کے سفر کو ہم ایک راہ پر گامزن کریں گے۔ 
احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کرنے والے ہر ملک کو اتحاد ویگانگت کی ضرورت ہوتی ہے، ہمیں اپنے اداروں کو ناکامی سے ٹکرانے سے بچانا چاہئے، اگر ہم اپنے کام میں پراعتماد نہیں ہیں تو کامیابی حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ بے اعتمادی غلامی سے بدتر ہے جبکہ ایک ایٹمی ملک کبھی بھی غلام نہیں ہوتا۔ 

مصنف کے بارے میں