پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

لاہور: عدالت عالیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ روکنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس آرڈر کے مطابق سڑکوں پر رکاوٹیں ہٹانا پولیس کے فرائض میں شامل ہے۔
انجمن تاجران کے رہنما نعیم میر کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس آرڈر کے تحت پولیس کا کام لوگوں کے جان و مال کا تحفظ اور سڑکوں پر رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، سڑکوں اور گلیوں میں ٹریفک کنٹرول کرنا بھی پولیس کا فرض ہے۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عوامی مقامات پر بچوں اور عورتوں کو ہراساں کرنے سے روکنا بھی پولیس کا فرض ہے۔ پولیس آرڈر کے مطابق لوگوں کی آئین کے تحت کام کرنا پولیس کا فرض ہے، درخواست گزار لانگ مارچ کے معاملے پر پولیس کو درخواست دے سکتا ہے، جسے پولیس آڈر 2002 کے تحت نمٹایا جائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کی وجہ سے شہروں میں سپلائی متاثر ہو رہی ہے، عدالت سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق پہلے ہی ہدایت جاری کر چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں