ارجنٹائن کیخلاف سعودی عرب کی کامیابی پر شہباز شریف کی مبارکباد

ارجنٹائن کیخلاف سعودی عرب کی کامیابی پر شہباز شریف کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی فٹ بال ٹیم کی ورلڈ کپ 2022 کے میچ میں ارجنٹائن کے خلاف کامیابی پر ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ’ یہ فٹ بات کا کیا ہی زبردست میچ تھا! سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ محمد بن سلمان کو اس تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم اس شاندار فتح پر سعودی بہن بھائیوں کی خوشی کی برابر کے شریک ہیں۔‘ 

fd074cc7494ab8bb5bfa30181918a8ad

مصنف کے بارے میں