پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، معیشت پر سیاست نہ کی جائے: اسحاق ڈار

پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، معیشت پر سیاست نہ کی جائے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی حیثیت سے صدر مملکت سے بات چیت ہوئی، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ نہیں ہے، معیشت پر سیاست پر نہ کریں۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت پر سیاست پر نہ کی جائے، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے، وزیر خزانہ کی حیثیت سے صدر مملکت سے بات ہوئی، عمران خان کی گورننس پالیسیز ٹھیک نہیں تھیں، عمران خان خدا کا خوف کریں آپ نے بہت تباہی کر دی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی چیزیں قانون کے تحت دی جاسکتی ہیں، اس معاملے میں عبوری رپورٹ دکھا دی گئی ہے جبکہ فائنل رپورٹ بھی مل جائے گی، پتہ چلا ہے کہ ایک کا تعلق لاہور سے ہے اور راولپنڈی سے بھی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں