سپیرئیر کالج کے زیر اہتمام رنگارنگ میوزیکل نائٹ کا اہتمام

فیصل آباد: سپیرئیر کالج آف سٹی کیمپس کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں رنگا رنگ سپئرئیر نائٹ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں طلبا نے اپنی پرفارمنس سے شرکا کے دل جیت لئے.تفصیلات کے مطابق یہ رنگا رنگ تقریب کے مناظر ہیں سپئیر کالج سٹی کیمپس کہ نجی ہوٹل میں فسٹ ائیر کو ویلکم کرنے کیلئے سپئیر نائٹ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں طلبا نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے اور تقریب کے شرکا سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر طلبا نے سپئیر کالج کی انتظامیہ کاوشوں کو خوب سراہا.

سپیرئیرنائٹ کی تقریب میں طلبا کے درمیان ڈرامہ اور گانے بجانے کے مقابلے بھی ہوئے۔جس میں طلبا نے اپنے اپنے جوہر دکھائے جبکہ کچھ طلبا نے رقص کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

سپئیر گروپ آف کالجز نے تعلیمی سرگرمیوں میں اپنا نام منوانے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی خاص مقام حاصل کیا ہے۔