9 کشمیریوں کی شہادت پر وادی میں مکمل ہڑتال

9 کشمیریوں کی شہادت پر وادی میں مکمل ہڑتال
کیپشن: بھارتی مظالم کے نتیجے میں گزشتہ روز 9 کشمیری شہید ہو گئے تھے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 9 کشمیریوں کی ہلاکت پر آج مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق ہڑتال کی کال سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ کل سرینگر کے لال چوک پر احتجاجی مارچ کیا جائے گا اور دھرنا دیا جائے گا۔

کشمیر میڈیا سروسز کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے گزشتہ روز ضلع کلگام میں محاصرہ کے دوران فائرنگ کی تھی اور دھماکے کیے تھے۔

بھارتی مظالم کے نتیجے میں گزشتہ روز 9کشمیری شہید ہو گئے تھے جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔