"نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام"رجسٹریشن کاآج سے آغاز

فائل فوٹو

اسلام آباد :عوام کیلئے اپنا گھر"نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام"رجسٹریشن کاآج سے آغاز ہو رہا ہے۔


پہلے مرحلے میں اسلام آباد،فیصل آباد،کوئٹہ،سکھر،سوات،مظفرآباداورگلگت شامل ہیں۔اسلام آبادمیں نادرامیگاسینٹراوربلیوایریامیں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

فیصل آباد،سکھر،سوات،گلگت میں فارم ڈی سی آفس جمع کرائے جاسکتے ہیں۔کوئٹہ نادرااورمظفرآبادمیں ڈی سی آفس میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔فارم 12 دسمبرتک مختص کردہ ہاؤسنگ پروگرام آفس میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔