4شعبوں میں سعودیوں کی اوسط تنخواہ کتنی

4شعبوں میں سعودیوں کی اوسط تنخواہ کتنی
کیپشن: فائل فوٹو

ریاض: محکمہ شماریات نے واضح کیا ہے کہ 4سرکاری و نجی شعبوں ، بغیر منافع والی تنظیموں ، علاقائی و بین الاقوامی اداروں میں کام کرنیوالے سعودیوں کو ماہانہ اوسط تنخواہ 10 ہزار238ریال مل رہی ہے ۔

یہ اعداد و شمار 2018ء کے دوسری سہ ماہی کے ہیں ۔ محکمہ شماریات کے ترجمان تیسیر المفرج نے عاجل کو بتایا کہ دفتری ریکارڈ  میں موجود تنخواہ اور حقیقت میں ملنے والی تنخواہ کے درمیان فرق پایا جاتا ہے ۔ مذکورہ اعداد و شمار سعودی ملازمین کو حقیقت میں ملنے والی تنخواہوں کے ہیں ۔