عمران خان نے ہمیشہ وہ کام کیے جو ناممکن نظر آئے، گورنر سندھ

عمران خان نے ہمیشہ وہ کام کیے جو ناممکن نظر آئے، گورنر سندھ
کیپشن: ماضی میں کوئی ٹوائلٹ بھی بنتا تھا تو تصویر لگی ہوتی تھی لیکن ہاؤسنگ اسکیم میں کسی کی کوئی تصویر نہیں لگی، گورنر سندھ۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

سکھر: نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اسکیم میں کوئی گڑ بڑ ہو رہی ہو تو فوری شکایت کریں اور سندھ حکومت بھی ہاؤسنگ اسکیم کو اپنا سمجھے۔ یہ اسکیم تمام سندھیوں اور پاکستانیوں کے لیے ہے اور عوام کی فلاح کے لیے کوئی سیاست نہیں ہے سب مل کر کام کریں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ وہ کام کیے جو ناممکن نظر آئے اور ہاؤسنگ اسکیم ایک خواب ہے۔ تعبیر انشاء اللہ کر کے دیں گے اور 50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کر کے دکھائیں گے۔ اسکیم میں قسطوں کی ادائیگی انتہائی آسان ہو گی جبکہ ماضی میں کوئی ٹوائلٹ بھی بنتا تھا تو تصویر لگی ہوتی تھی لیکن ہاؤسنگ اسکیم میں کسی کی کوئی تصویر نہیں لگی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف انتہائی مجبوری میں گئے۔ قرضوں کی ادائیگی کے لیے آئی ایم ایف کی طرف گئے ہیں جب کہ ملک میں کوئی معمولات زندگی رکی ہوئی نہیں ہے۔

اپنے پروٹوکول سے متعلق عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کہیں بھی پروٹوکول کے ساتھ نہیں جا رہا ہوں۔ قافلے میں آفیشلز کی اپنی اپنی گاڑیاں ہوتی ہیں۔