وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ریاض میں”مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع“پرکانفرنس میں شرکت کرینگے۔اس سیشن کا عنوان ”پاکستان علاقائی ترقی اور استحکام کا مرکز“ہے۔وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی ،اسد عمر،فوادچودھری ہمراہ ہیں۔مشیر تجارت عبدالرزاق دائود بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔کانفرنس میں دنیا بھر سے ممتتاز کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔ریاض میں ہونے والی کانفرنس کو”صحرا میں ڈیوس“کا نام دیا گیا ہے۔کانفرنس میں بڑی کاروباری کمپنیاں اورہائی ٹیک انڈسٹری کے نمایندگان شرکت کررہے ہیں۔

 دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں منعقدہ اس سرمایہ کاری کانفرنس میں 90 ممالک سے 3 ہزار 800 مندوب شرکت کر رہے ہیں۔