متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے عمران خان کے دورے پاکستان کی دعوت قبول کر لی

 متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے عمران خان کے دورے پاکستان کی دعوت قبول کر لی
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید بن سلطان النہیان کو ٹیلی فون کیا  اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں سربراہان مملکت نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ 'مستقبل کے سرمایہ کاری اقدامات' کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے پہلا غیر ملکی دورہ بھی سعودی عرب کا کیا تھا جس کے فوری بعد وہ متحدہ عرب امارات بھی گئے تھے جہاں اعلیٰ سطح کی قیادت سے ملاقات کی تھی۔