واٹس ایپ نے دو نئے فیچرز پر کام شروع کر دیا

واٹس ایپ نے دو نئے فیچرز پر کام شروع کر دیا
کیپشن: image by facebook

نیویارک:واٹس ایپ نے دو نئے فیچرز پر کام شروع کر دیا ، صارفین کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق موبائل کالز اور میسج ایپ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایپ کے استعمال کو مزید آسان بنانے کے لیے دو نئے فیچرز پر کام شروع کر دیا ہے ، واٹس ایپ نے وکیشن موڈ اور لنک اکاؤنٹس پر کام شروع کردیا جو اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز فون رکھنے والے صارفین کے لیے جلد متعارف کروایا جائے گا۔

موبائل فون کی معروف مسیج ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز اور سروسز متعارف کرواتی رہتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کمپنی نے ملازمت پیشہ افراد کے لیے خصوصی طور پر وکیشن موڈ نامی فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا، یعنی انہیں چھٹی کے روز واٹس ایپ کے جھنجھٹ سے نجات مل جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے یہ فیچر صرف ’واٹس ایپ بزنس’ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہوگا، یعنی صارف بیک وقت ایک ہی ایپلیکشن کے ذریعے دو سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرسکے گا۔