چاند کا ٹکڑا نیلامی کے دوران چھ لاکھ سے زائد ڈالر میں فروخت ہو گیا

چاند کا ٹکڑا نیلامی کے دوران چھ لاکھ سے زائد ڈالر میں فروخت ہو گیا
کیپشن: image by facebook

بوسٹن : شمالی افریقہ سے گزشتہ سال ملنے والا چاند کا ٹکڑا نیلامی کے دوران چھ لاکھ ڈالر میں فروخت کر دیا گیا ہے ، چاند کے اس نادر ٹکڑے کو ویتنام میں رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی افریقہ سے گزشتہ برس ملنےوالے چاند کے ٹکڑے کو نیلامی کے دوران فروخت کر دیا گیا ہے ، چاند کے ٹکڑے کو چھ لاکھ ڈالر میں خریدا گیا ، اب یہ شمالی افریقہ کی بجائے ویتنام کی زینت بنے گا۔

ویت نام کی کمپنی ٹام چک پگوڈا نے ٹکڑے کو خریدا ہے اور اس کو کمپنی نمائشی جگہ پر رکھے گی ، چاند کا ٹکڑا بیچنے اور خریدنے والے دونوں کی پہچان کو مخفی رکھا گیا ہے ۔