بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہ رہ سکا، ترجمان پاک فوج

بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہ رہ سکا، ترجمان پاک فوج
کیپشن: غیر ملکی سفارتکار، میڈیا گروپ ایل او سی پر سچ سامنے لائیں گے، ترجمان پاک فوج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتکاروں کو ایل او سی پر جانے کی جرات نہیں ہوئی اور بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہ رہ سکا۔ غیر ملکی سفارتکار، میڈیا گروپ ایل او سی پر سچ سامنے لائیں گے۔

59c4a9dddc1e04eccaa6165437252628

ادھر پاکستان میں متعین سفارتکاروں کی ٹیم ایل او سی پہنچ گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار ایل او سی جانے کیلئے نہیں پہنچا، بھارت کی جانب سے مبینہ لانج پیڈز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا، رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی بار بار پیشکش پر بھی بھارتی سفارتی عملہ خاموش رہا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت خطے کے استحکام کو داؤ پر لگا رہا ہے اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھی ایل اوسی دورے کی دعوت دی تھی۔ بھارتی الزام تراشیوں کا دنیا کو نوٹس لینا چاہیئے اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب کر رکھی ہے۔ آج یو ایس کانگریس میں بھی مسئلہ کشمیر زیر بحث آ رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارتی بیانیہ دنیا کی نظرمیں پِٹ رہا ہے اور دنیا بھر میں بھارت کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے ہم نے او آئی سی کو مسئلہ کشمیر پر یکجا کیا اور پاک بھارت کشیدگی، جنوبی ایشیا ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا آج بھارت کے معاشی ترقی کے دعوے کی کلی کھل رہی ہے اور بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے۔