نواز شریف کے بعد مریم نواز بھی بیمار پڑ گئیں

نواز شریف کے بعد مریم نواز بھی بیمار پڑ گئیں

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی بیمار پڑ گئیں، بھائی حسین نواز نے سوشل میڈیا پر بتایا۔

ہمیں حالات کے جبر کیوجہ سے بھولنا نہیں چاہیے کہ مریم نواز بھی بیمار ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے نہ تو ان تک ڈاکٹر کو رسائی دی گئی ہے اور نہ ان کی بیماری کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ انہیں بے وجہ قید میں رکھا گیا ہے۔

حسین نواز نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مریم نواز کیلئے نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ ہر فورم پر آواز اٹھائیں۔

واضح رہے اس سے قبل نواز شریف کے صاحبزادے نے اپنے والد کی بگڑتی ہوئی صحت کے حوالے سے ٹویٹ کی تھی اور کہا تھا کہ اگر اُن کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔