شہباز شریف کی سروسز ہسپتال آمد، نواز شریف کی عیادت کی

شہباز شریف کی سروسز ہسپتال آمد، نواز شریف کی عیادت کی
کیپشن: ڈاکٹرز کو فکر ہے کہ نواز شریف کے کس طرح اچانک پلیٹسلٹس کم ہو گئے، شہباز شریف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور: صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف آج دوپہر سروسز ہسپتال پہنچے اور نواز شریف کی عیادت کی۔ انہوں نے نواز شریف کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز سے مشاورت بھی کی۔

شہبا شریف نواز شریف کی تیمار داری کے لئے سروسز ہسپتال پہنچے اور بھائی کی خیریت دریافت کی۔ انہوں‌ نے نواز شریف کے علاج کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر نواز شریف کے ذاتی معالج بھی موجود تھے اور سروسز ہسپتال آمد پر مختصر گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ نواز شریف کے منہ یا ناک سے خون نہیں نکلا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف فیملی اور ڈاکٹرز کو فکر ہے کہ نواز شریف کے کس طرح اچانک پلیٹلٹس کم ہو گئے۔ پلیٹلٹس عام طور پر ڈیڑھ سے چار لاکھ ہوتے ہیں لیکن خطرناک حد پندرہ ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے خطرناک حد تک پلیٹلٹس کم ہونا اور اس کی اطلاع نہ دینا بدترین غفلت ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے.