بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97پیسے اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97پیسے اضافے کا امکان

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97پیسے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے اضافے کا امکان ہے۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے 30 اکتوبر کو سماعت کرے گا.
اس سے قبل وفاقی حکومت نے بجلی 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔نوٹی فیکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے اور یہ قیمت ایک سال کیلئے بڑھائی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ نیپرا سے منظوری کے بعد کیا گیا۔بجلی فی یونٹ 53 پیسہ مہنگی ہونے سے صارفین پر سالانہ 53 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نے گزشتہ مالی سال 2017-18کی ایڈجسٹمنٹس اور ڈسٹری بیوشن مارجن کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔

لائف لائن صارفین اور ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی53 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی جبکہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی نیپرا نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 78 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔
جب کہ دوسری جانب گذشتہ ہفتے پاور ڈویڑن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پانی کے ذخائر میں کمی کے باعث تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ پانی کا اخراج بند کرنے کے باعث تربیلا ڈیم کے تمام پاور ہاوسز بند ہو گئے ہیں۔ جبکہ منگلا ڈیم کے بیشتر پاور ہاوسز بھی بند ہو گئے ہیں۔