دسمبر تک تمام درخواستوں پر کام شروع ہو جائیگا :عثمان ڈار

دسمبر تک تمام درخواستوں پر کام شروع ہو جائیگا :عثمان ڈار

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سیاست سے پاک ہے، 1لاکھ تک کا قرضہ انٹرسٹ فری ہوگا، 21 سے 45 سال تک کے نوجوان درخواست دے سکتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ دسمبرسے تمام درخواستوں پرکام شروع ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور مشیر برائے نوجوان امور عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کامیاب جوان ٹیم کو مبارکبادپیش کرتاہوں ، وزیراعظم کی ہدایت ہے کامیاب جوان پروگرام شفاف ہوناچاہیے، کامیاب جوان پروگرام میں 2لاکھ سے زائد درخواستیں مل چکی ہیں، ماضی کے یوتھ پروگرام میں 90ہزار نوجوانوں نے درخواستیں دی تھیں اور نوجوانوں کو بینکوں کے باہر قطاروں میں لگنا پڑتا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ کامیاب جوان کی لانچنگ پہلا فیز تھا، بینکوں کیساتھ مکمل کوآرڈینیشن ونگ چل رہاہے، نوجوان گھر بیٹھے کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ہیکرزکامیاب جوان کی ویب سائٹ کوہیک نہیں کرسکے، سائبرحملوں کو ناکام بنانے پراین ٹی سی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، کامیاب جوان پروگرام پر کچھ لوگوں کوکنفیوژن تھی ، پروگرام کے تحت ایک سے 5لاکھ تک 6فیصدانٹرسٹ ریٹ ہوگا اور 1لاکھ تک قرضے پر انٹرسٹ فری ہوگا۔

ا نہوں نے کہا ہے کہ ماضی کے یوتھ پروگرام سیاست کی نذر ہوئے تھے ، 5 سے 50لاکھ تک 8 فیصد انٹرسٹ ریٹ ہوگا،کوشش ہے دسمبر سے قرض کی فراہمی شروع ہوجائے، 21 سے 45سال تک کے نوجوان درخواست دے سکتے ہیں جبکہ ملازمت پیشہ نوجوان بھی پروگرام میں درخواست دے سکتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا ہے کہ پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر قرضے دیے جائیں گے، کامیاب جوان پروگرام میں تعلیم کی کوئی شرط نہیں ہے، دوسرے فیز میں اقلیتوں اور خصوصی افراد کو پروگرام میں شامل کریں گے۔

مشیر برائے نوجوان امور نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کو ایز آف ڈوئنگ کے تحت آگے بڑھایا جائے گا، ماضی میں صرف پیسے بانٹے گئے مگر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں تھا، کامیاب جوان پروگرام گیم چینجر ثابت ہوگا۔