ہمارا دھرنا نہیں مارچ ہوگا :مولانا فضل الرحمن

ہمارا دھرنا نہیں مارچ ہوگا :مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن غیر ملکی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دھرنا نہیں مارچ ہو گا جس کی مدت زیادہ نہیں ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کی آپشن موجود ہے مگر ہم اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ مناسب وقت پر کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ روکنے پر کوئی ڈیل یا سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے شروع دن سے تسلیم نہیں کیا،ایک صحافی کے سوال کے جواب میں جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ گرفتاری یا نظر بندی کا کوئی خوف نہیں ہے، وزیر اعظم کے استعفی کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،مولانا نے کہا اگر مرکزی قیادت کو گرفتار کیا گیا تو جوابی منصوبے تیار ہیں۔