آزادی مارچ ،حکومتی کمیٹی نے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا

آزادی مارچ ،حکومتی کمیٹی نے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا

اسلام آباد :مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو روکنے کیلئے حکومتی کمیٹی نے اپنی نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے مولانا فض الرحمن ،شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق عمران خان کی طرف سے بنائی جانے والی حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی سے ملاقات کے بعد ایک اہم اجلاس ایوان صدر میں منعقد کیا جس میں رہبر کمیٹی کے مطالبات پر غور کیا گیا ،حکومتی کمیٹی نے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیا ۔

ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک ،قائم مقام صدر صادق سنجرانی ،پرویز الہٰی و دیگر اراکین نے شرکت کی ،حکومتی مذاکراتی ٹیم نے وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کسی صورت تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ،اجلاس میں اپوزیشن کے مطالبات پر بھی غور کیا گیا ،حکومتی کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وزیرا عظم کا استعفیٰ کوئی آپشن نہیں ۔