پنجاب کے چار ہزار سے زائد سکول بنیادی سہولیات سےمحروم 

پنجاب کے چار ہزار سے زائد سکول بنیادی سہولیات سےمحروم 

لاہور : پنجاب میں سرکاری  سکولوں کی حالت دن بدن بہتر ہونے کی بجائے خراب ہوتی جارہی ہے ۔ پنجاب کے 4200 سکولوں میں  بنیادی سہولیات سرے سے موجود ہی نہیں ہیں ، 

تفصیلات کے مطابق   پنجاب بھر کے 52،000 سکولوں میں سے  1،200 سکولوں میں بجلی نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے ۔ ان تمام سکولوں کے بجلی کی کنکیشنز ہی موجود نہیں ہیں ۔ جبکہ 3 فیصد سکولوں کی چار دیواری تک نہیں ہے ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے ایک فی صد سرکاری سکولز جن کی تعداد 500 سے زائدبنتی ہے ان میں صاف پانی بھی فراہم نہیں کیا جاتاہے ۔ اسی طرح 500 سکولوں میں واش روم اور ٹؤائلٹ تک کی سہولیات موجود نہیں ہیں ۔ 

 سکولوں میں سہولیات کے فقدان کا پتا چلانے کے لیے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے 31 اکتوبر کو سکول شماری مہم کا آغاز کیا جارہاہے ۔ جس میں ان تمام سکولوں کی  بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی رپورٹ مرتب کی جائیگی ۔ 

محکمہ سکولز کے مطابق سکولوں  کے سروے کے دوران والدین کی ماہانہ آمدن ، بچوں کے ب فارم ، اساتذہ کی تربیت اور دیگر ڈیٹا دکھا جائے گا۔

جبکہ پنجاب کے 11 اضلاع میں ماڈل سکولز بنائے جارہے ہیں جن میں  تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔