سائوتھ انڈین اداکار سریندر بنتوال اپنے گھر میں مردہ پائے گئے

سائوتھ انڈین اداکار سریندر بنتوال اپنے گھر میں مردہ پائے گئے

ممبئی:سائوتھ انڈین کے معروف اداکارسریندر بنتوال اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو اداکار کی موت ان کے بنتوال میں واقع گھر میں ہوئی ہے ۔ سریندر بنتوال کی موت کی خبر ملتے ہی پولیس اہلکار فورا ًجائے وقوعہ پر پہنچ گئے  ہیں۔ تاہم ابھی تک اس میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں ۔ 

میڈیا رپورٹس میں اداکار کے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے  جبکہ ابھی تک سریندر بنتوال کے کنبہ کی جانب سے اس معاملہ میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ سریندر بنتوال نے اپنے فلمی کیریئر کے بعد سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق راوڈی شیٹر سریندر بنتوال اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں  جنہوں نے کچھ فلموں میں بھی کام کیا ہے ۔ 

سریندر کی موت کی خبر نے کنڑ فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکہ پہنچا ہے ۔ وہیں ان کے مداحوں بھی یہ خبر سن کر صدمے میں چلے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ معاملہ پیسہ کے لین دین سے وابستہ ہوسکتا ہے ، جس کو لے کر کافی عرصہ سے تنازع چل رہا تھا ۔ 

واضح رہے کہ سریندر بنتوال سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے تھے اور سیاست سے وابستہ معاملات پر بے باکی سے اپنی رائے ظاہر کرتے تھے ۔ سریندر نے ٹللو فلم چلی پولیلو اور سورن دیرگھا سنگھی جیسی فلموں میں کام کیا ہے ۔