کیا پاکستان بھر میں پھر سے لاک ڈاؤن لگا یا جانے والا ہے ؟

کیا پاکستان بھر میں پھر سے لاک ڈاؤن لگا یا جانے والا ہے ؟

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں  کے دوران کورونا وائرس سے مزید 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے کل جاری ہونے والے بیان سے خدشات سر آٹھانے لگے ہیں کہ کیا ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن  نافذ ہونے جارہاہے ۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے مزید دس ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ 736 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں ۔

پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 ہزار 642 ہوگئی ہے جو بتدریج بڑھ رہی ہے ۔ خیال رہے بدھ کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے قائم این سی او سی ے کہا تھا کہ ایس او پیز پر عمل نہیں کیاگیا تو ملک میں پھر سے لاک ڈائون اور اندسٹریز کو بند کرنا پڑسکتاہے ۔

این سی او سی نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے شادی ہالز، بازار ، بپلک ٹرانسپورٹ ریسٹورینٹس میں ضابط کار کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی ۔

ملک میں ایک بار پھر کورونا سے اموات میں تیزی آرہی ہے ، اور گزشتہ روز اس عالمی وبا سے پاکستان میں 19 ہلاکتیں ہوئی تھیں ، تقریباَ اڑھائی ماہ بعد ایک روز کے دوران کورونا سے  یہ سب سے زیادہ اموات تھیں۔

اعداد وشمار کے مطابق نئے کسیز کے ساتھ ملک میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں تین لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

کورونا میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہونے والکے افراد کی تعداد تین لاکھ 9 ہزار ایک سو چھتیس ہوگئی ہے ، این سی او سی کے مطابق کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ بیالیس ہزار چھ سو اکتالیس افراد متاثر ہوئے ہیں ۔