باکسر عامر خان کی پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کی تردید

باکسر عامر خان کی پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کی تردید

لندن:برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے پاکستان کی سیاست میں قدم رکھنے کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر خان  نے پاکستانی سیاست میں میں انٹری کی پیشکش کو رد کردیا  ہے۔

عامر خان نے کہا کہ میں نے اپنی ایڈوائزری  ٹیم سے مشاورت کی ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں پاکستان کی سیاست میں آنے کی پیشکش کو منع کردوں گا۔پاکستان کو عمران خان اچھی طرح چلا رہے ہیں یہ انہی کا کام ہے،میں اپنی عامر خان فائونڈیشن پر توجہ دے رہا ہوں اور فلاحی کاموں کو ترجیح دیتا رہونگا۔

2dad8dba108735a8a76d3a4efd14dcb5

خیال رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سیاست میں آنے کے بارے میں اپنے شائقین سے سوال کیا تھا کہ وہ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے لکھا کہ ایک دن وہ سیاست میں آنے کے بارے میں سوچیں گے کیونکہ وہ اپنے ملک کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا فیصلہ بہت بڑا ہوگا۔باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ان سے کئی بار پوچھا گیا ہے کہ آیا وہ پاکستان کی سیاست میں آئیں گے۔ تو ایک کھلاڑی اور ملک کے سفیر کے طور پر یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ مجھ سے سیاست میں حصہ لینے کے لیے پوچھا جاتا ہے۔ درحقیقت میں ملک کی مدد کرنا پسند کروں گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان کے ساتھی باکسر چیمپئن میننی پکیاؤ نے فلپائن کے بہت کام کیا ہے اور وہ بھی ان کی طرح اپنے ملک کی خدمت کر سکتے ہیں۔
’میں کئی سیاستدانوں اور جرنیلوں کے ساتھ بیٹھا ہوا ہوں، اور ان سے ملک کے کئی معاملات پر اتفاق بھی کیا ہے اور اختلاف بھی، میرا دل صاف ہے اور میں پاکستان کی بہتری چاہوں گا۔ دیکھتے ہیں کہ معاملات کس طرف جاتے ہیں۔ میرے ساتھی اور چیمپئن میننی پکیاؤ  بھی سیاست میں آئے تھے۔‘

a6f72bb69a10dd6607b2e8d861d1e336