رواں برس سردیاں تاخیر سے شروع ہوں گی، موسم گرد آلود رہنے کا امکان

رواں برس سردیاں تاخیر سے شروع ہوں گی، موسم گرد آلود رہنے کا امکان

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس سردیاں تاخیر سے شروع ہوں گی جبکہ آنے والے دنوں میں موسم گرد آلود رہنے کا امکان ہے۔ سرما کے آغاز میں زیادہ بارشیں نہیں ہونگیں جس کی وجہ سے سموگ، دھند کی لہر بڑھنے اور وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

بارش اور سردی کی آمد میں تاخیر سے فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ لاہور میں آج ائیر کوالٹی انڈیکس 265، فیصل آباد میں 294، گوجرانوالہ میں 282، اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ سموگ کی وجہ سے گلے اور ناک کی وائرل بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔

ان بیماریوں سے بچنے کے لئے شہریوں کو ماسک کا استعمال لازمی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا کمزور سلسلہ آئندہ کل پاکستان میں داخل ہوگا جس سے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ تاہم پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ آئندہ دس روز تک بارش کا امکان نہیں ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں موسم صاف خشک رہے گا۔ نومبر کے پہلے ہفتے میں سردی کا آغاز ہو جائے گا۔ بارشوں کا کمزور سلسلہ کل پاکستان میں داخل ہوگا ،جس سے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دس روز تک بارش کا امکان نہیں ہے جبکہ فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ سموگ کی وجہ سے گلے اور ناک کی وائرل بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔ سموگ سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچنے کے لئے شہریوں کوماسک کا استعمال لازمی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔