نیوزی لینڈ کا شائقین کیلئے سٹیڈیمز کے دروازے کھولنے کا اعلان

نیوزی لینڈ کا شائقین کیلئے سٹیڈیمز کے دروازے کھولنے کا اعلان

ویلنگٹن:نیوزی لینڈنےشائقین کےلیےسٹیڈیمزکےدروازےکھولنےکااعلان کردیا،پاکستان کےخلاف سیریزمیں بھی شائقین سٹیڈیم میں آکرمیچ دیکھ سکیں گے،دسمبرجنوری میں ہونےوالی سیریزکےلیےٹکٹس سیل شروع ہوگئی  ہے۔


تفصیلات کے مطابق کورونا کے وار بڑھتے گئے تو خطرات کے پیش نظر کرکٹ بحالی پروگرام کا آغاز انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کیا لیکن بغیر شائقین کرکٹ کے۔


ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان سیریز بغیر شائقین کے کھیلی گئی تو پاکستان اور انگلینڈ کی انٹرنیشنل سیریز بھی بند دروازوں میں کروائی گئی لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کورونا کو شکست دیتے ہوئے مہمان ٹیم پاکستان کے ساتھ تین ٹی ٹونٹی سیریز اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کو کھلے دروازوں میں شائقین کرکٹ کی موجودگی میں کروانے کا فیصلہ کرلیا.

9f2b0117c8502dcc8ab9c68cbfb27473


نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کے لیے آن لائن ٹکٹوں کا آغاز کردیا ۔ٹی ٹونٹی کی ٹکٹ 30 ڈالر جبکہ ٹیسٹ میچ کی ٹکٹ 25 ڈالر مقرر کردیا کی گئی ہے۔ 


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 18دسمبر کو ایڈن پارک آکلینڈ  دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 20 دسمبر  کو سیڈن پارک ہملٹن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو مکلئین پارک نیپئیر میں شیڈول ہے جبکہ پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو بے اوول ،دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔