بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بارودی مواد کا ذخیرہ قبضہ میں لے لیا گیا

بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بارودی مواد کا ذخیرہ قبضہ میں لے لیا گیا

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے قمردین کاریز کے علاقے میں کالعدم تحریک طالبان کے کارندوں اور بارودی مواد کے ذخیرہ کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ بارودی مواد میں 6 سے 8 کلوگرام وزنی بارودی مواد، 8 تیار بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگز اور ریمورٹ سے بھرا بیگ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔ حساس اداروں نے آپریشن کرکے بارودی مواد کا ذخیرہ قبضہ میں لے لیا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قمردین کاریزمیں کالعدم تحریک طالبان کے کارندوں اور بارودی مواد کے ذخیرہ کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق قبضہ میں لیا گیا بارودی مواد ممکنہ طور پر بلوچستان کے علاقے ژوب اور کوئٹہ میں دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے استعمال ہونا تھا۔

یہ بارودی مواد حال ہی میں افغانستان سے پاکستان منتقل کیا گیا۔ برآمد کیے گئے بارودی مواد میں 6 سے 8 کلو گرام وزنی 8 تیار بارودی سرنگیں شامل تھیں جبکہ بارودی سرنگوں میں استعمال ہونے والے ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگز، ریمورٹ سے بھرا بیگ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔