فیصل قریشی کی 25سالہ بیٹی کی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

فیصل قریشی کی 25سالہ بیٹی کی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

لاہور:پاکستانی اداکار فیصل قریشی کی 25سالہ بیٹی ہانش قریشی کی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

58d8b4b242138b56d0f99474b468dd69

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی دنیا میں آئے روز دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جبکہ صارفین کو اپنا گرویدہ بنانے والی شخصیات کے متعلق بھی خبریں آتی رہتی ہیں۔وہ شخصیات چاہے سپورٹس کی ہوں،شوبز کی ہوں یا پھر سیاسی میدان کی اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو اپنی آئے روز کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ رکھنے کیلئے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔

986c8a699ed7e57ac886c155ec2dfbd2

ایسی ہی ایک شوبز کی جانی مانی شخصیت فیصل قریشی ہیں جن کی 25سالہ بیٹی ہانش قریشی کی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
فیصل قریشی 25 سال سے زیادہ عرصہ سے پاکستانی ڈرامہ اور فلمی صنعت میں ہیں۔

dc3244e0bdfa3149f001a0cdee4e58bb

ان کے درجنوں کامیاب ڈرامے اور بہت ساری فلمیں ان کے نام سے مشہور ہیں۔ کیونکہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ  فیصل قریشی مارننگ شو کے ایک مشہور میزبان بھی رہ چکے ہیں اور انہیں کبھی کبھار لباس برانڈز میں ماڈلنگ کرتے دیکھا جاتا ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ ایک مکمل پیکیج ہے۔

f240e6be71a2fd0a55a8eeffb1efbaeb

فیصل قریشی اب 46 ​​سال کے ہو چکے ہیں ، لیکن وہ اب بھی بالکل 25 سالہ لڑکے کی طرح نظر آتے ہیں۔ فیصل قریشی کی ماضی میں دو شادیاں ہوئیں جو بدقسمتی سے طلاق میں بدل گئیں۔ لیکن اب انہوں نے تیسری بار ثنا فیصل کے ساتھ شادی کی ہے اور ان کی تیسری شادی سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

ca5aecec6e1dc93dfec302c4f3562277


ہانش قریشی پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی بیٹی ہیں جو کہ ان کی پہلی اہلیہ سے ہیں۔ فیصل قریشی کی پہلی شادی صرف 8 سال تک ہی قائم رہ سکی لیکن پھر بھی ہانش کے اپنے والد سے تعلقات کافی اچھے ہیں۔

cd4e271356e559359bbb0d1fb1a73d83

اکثر و بیشتر ہی ہانش کی تصاویر اپنے والد فیصل قریشی کے ساتھ سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آتی رہتی ہیں، ہانش خود بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کافی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ہانش سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں، خاص طور پر انسٹاگرام پر۔ ہانش قریشی بطور سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی کام کرتی ہیں۔
 

08570ed842e995fd6d929db5800a72c2

والدین کی طلاق کے بعد ہانش اپنی والدہ سے زیادہ قریب ہیں اور ان ہی کے ساتھ رہتی ہیں۔ہانش قریشی اپنے مداحوں اور فالوورز کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔