ایشیا پیسیفک کا خطہ اس وقت بدترین معاشی بدحالی سے گزر رہا ہے: آئی ایم ایف

ایشیا پیسیفک کا خطہ اس وقت بدترین معاشی بدحالی سے گزر رہا ہے: آئی ایم ایف
کیپشن: Photo by Twitter

نیویارک: عالمی مالیاتی ادارے ، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک کا خطہ اس وقت گزشتہ چند دہائیوں کی بدترین معاشی بدحالی سے گزر رہا ہے۔

خطے میں مجموعی پیداوار میں اضافے کے تخمینے ایک مرتبہ پھر تبدیل کیے گئے ہیں اور اس مرتبہ انہیں منفی ایک اشاریہ چھ فیصد سے اور بھی کم کر کے منفی دو اشاریہ دو فیصد کر دیا گیا ہے۔ ایم ایف کے مطابق ، اگلے سال حالات میں بہتری آنے کے امکانات روشن ہیں اور توقع ہے کہ خطے میں مجموعی پیداوار سات فیصد تک بڑھ جائے گی۔

آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ یہ خطہ 2021 میں چھ اشاریہ نو فیصد کی شرح سے ترقی کر سکتا ہے، تاہم اس کے لیے کئی عناصر کو پورا ہونا ہوگا، جس میں کورونا وائرس پر قابو پالینا بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا کے بڑے بڑے ملکوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اس کی وجہ سے پوری دنیا کی معاشی ترقی میں فرق آیا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

صرف ایشیا پیسیفک کا خطہ ہی نہیں تیل کی دولت سے مالا مال عرب ممالک کی معشیت کو بھی کورونا وائرس سے بڑا نقصان ہوا ہے۔ اس لیے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وبا سے چھٹکارا پائے بغیر معاشی نظام کو ٹھیک طریقے سے چلانا ممکن نہیں ہے۔