لاہور ایکسائز کا سسٹم لیبرگینی کار رجسٹرڈ کرنے سے قاصر 

لاہور ایکسائز کا سسٹم لیبرگینی کار رجسٹرڈ کرنے سے قاصر 
کیپشن: اس کار کے ٹیکس سے محکمے کو پچاس لاکھ کی آؐدن ہوگی

لاہور کے ایک شہری نے 12 کروڑ روپے مالیت کی کارکی رجسٹریشن  کروانے کے لیے محکمہ ایکسائز سے رابطہ کیا ہے ، تاہم سسٹم  میں دس کروڑ ڈالر مالیت سے زائد کی گاڑی رجسٹر کرنے کی اہلیت نہ ہونے کی وجہ سے ان کو فائل واپس کردی ہے ، 

محکمہ ایکسائز ڈی ایچ اے برانچ موٹر رجسٹریشن کے سربراہ کا کہناہے کہ یہ لیمبرگینی کار کی فائل رجسٹریشن کے لیے دس روز قبل ہمارے دفتر لائی گئی ، ہم نے اس کو رجسٹر کرنے کے لیے سسٹم میں اندراج کرنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ ہمارا سسٹم دس کروڑ مالیت سے زائد کی کار رجسٹر کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ ایکسائز کا تمام آئی ٹی سسٹم پنجاب انفارمیشن بورڈ چلاتا ہے لہذا انہیں اس بات سے آگاہ کیا گیا لیکن اب تک سسٹم اپ گریڈ نہیں ہوا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ ایکسائز کا تمام آئی ٹی سسٹم پنجاب انفارمیشن بورڈ چلاتا ہے لہذا انہیں اس بات سے آگاہ کیا گیا لیکن اب تک سسٹم اپ گریڈ نہیں ہو سکا، اس لیے آج یہ فائل شہری کو واپس کردی گئی ہے ، اب جب سسٹم میں یہ سہولت داخل کی جائے گی تو شہری کودوبارہ بلایاجائے گا۔ 

شہری کا کہناہے کہ یہ گاڑی میرےوالد نے مجھے گفٹ کی ہے ، میرے والد صاحب نے کروڑوں روپے بھر کر بیرون ملک سے خاص طو ر پر اسے میرے لیے خریدا ہے  ۔

پاکستانی سڑکوں پر چلانے کے لیے اب اس کی رجسٹریشن کروانے کی سہولت موجود  نہیں ہے ، تاہم مجھے امید ہے پنجاب حکومت کا متعلقہ ادارہ اس مشکل کو جلد سے جلد حل کرلیگا۔