جہانگیر ترین کے برطانیہ مقیم ہونے کی وجہ سامنے آگئی

جہانگیر ترین کے برطانیہ مقیم ہونے کی وجہ سامنے آگئی


اسلام آباد:میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ  جہانگیر ترین نے پاکستانی کی سیاست سے دلبرداشتہ ہو کر برطانیہ میں مستقل سکونت اختیار کرلی ہیں ۔ مگر اب جہانگیر ترین کی طرف سے ان خبروں کی تردید آگئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ وہ علاج کیلئے برطانیہ گئے ہیں اور جلد وطن واپس آ جائیں گے۔


تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے تحریک انصاف چھوڑنے اور بیرون ملک مقیم ہونے کی خبریں کی تردید کی ہے۔ ان کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین علاج کے سلسلہ میں برطانیہ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک مستقبل سکونت اختیار کی ہے اور نہ ہی کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔


ترجمان نے کہا کہ جہانگیر ترین انشا اللہ صحت مند ہو کر پاکستان واپس لوٹیں گے۔ یاد رہے کہ میڈیا پر اس طرح کی خبریں گردش کر رہی تھیں جن کے مطابق جہانگیر ترین تحریک انصاف چھوڑ دی ہے اور دلبرداشتہ ہو کر بیرون ملک سکونت اختیار کرلی ہے۔