مہنگائی پر مریم نواز کے نئے ٹویٹ نے تہلکہ مچا دیا

مہنگائی پر مریم نواز کے نئے ٹویٹ نے تہلکہ مچا دیا

لاہور: نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کا مہنگائی پر  نیا ٹوئیٹ سامنے آ گیا۔ ہم بھی نہیں سوچ سکتے تھے کہ سلیکٹڈ کا اصل چہرہ اتنا بھیانک ہو گا ۔مریم نواز نے کہا کہ حالات کا سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کے خلاف پلٹا کھا جانا انہی غریب اور مجبور لوگوں کی بد دعاؤں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب ،مجبور اور مظلوم کی بددعا اللہ تعالی کا عرش ہلا دیتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے ادوایات کی قیمتوں میں دوسری بار اضافے کے بعد بھی مریم نواز نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یک ماہ میں دوسری بار ادویات کی قیمتوں میں 22 سے 35 فیصد اضافہ کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو سال میں بیرونی قرضے 17ارب ڈالر بڑھ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب اگر اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دی ہوتی تو آج قوم آپکو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں نہ دے رہی ہوتی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ سبزی ، دال، گوشت ، گھی ، آٹا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکا۔ وہ وقت آ گیا ہے جب تمہیں عوامی قہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔