امریکہ اپنے خطرناک الزامات واپس لے : ایران 

امریکہ اپنے خطرناک الزامات واپس لے : ایران 

اقوام متحدہ:ایران کا کہنا ہے کہ اسے امریکہ کے انتخابات میں مداخلت میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔امریکہ کو ایران کیخلاف اپنے خطرناک الزامات کو واپس لے


 اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے ترجمان رضا میر یوسفی نے ایران پر عائد الزامات کی نفی کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کے برعکس ایران دوسرے ملک کے انتخابات میں مداخلت نہیں کرتا ہے۔ دنیا امریکہ کی جانب سے اعلی سطح پر اپنے ہی انتخابات کے نتائج پر سوال اٹھانے کی مایوس کن عوامی کوششوں کا مشاہدہ کر رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایران اور روس دونوں نے 2020 کے امریکی انتخابات میں مداخلت کی اپنی کوششوں کیلئے ووٹروں کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔یہ الزامات مضحکہ خیز اور امریکی انتخابات کی سیکورٹی پر رائے دہندگان کے اعتماد کو مجروح کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ۔ امریکی انتخابات میں مداخلت کرنے اور نتائج کو ترجیح دینے میں ایران کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ امریکہ کو ایران کے خلاف اپنے خطرناک الزامات کو ختم کرنا ہوگا۔